ETV Bharat / bharat

دہلی تشدد: نفرت انگیز ویڈیوز شیئر کرنے پر کارروائی

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے بعد مختلف مقامات کے ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ وہاٹس ایپ اور فیس بک پر وائرل ہورہے ہیں، اس کے خلاف دہلی حکومت کارروائی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 12:27 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:56 PM IST

دہلی تشدد: نفرت انگیز ویڈیوز شیئر کرنے پر ہوگی کارروائی

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیوز میں متعدد ویڈیوز فرضی بھی ہیں، جن کا دہلی تشدد سے کوئی واسطہ نہیں ہے، لیکن لوگ اسے دہلی تشدد کا بتا کر وہاٹس ایپ وغیرہ پر شیئر کر دے رہے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دہلی حکومت نے اس سلسلے میں سخت اقدامات کرتے ہوئے اور اس کی روک تھام کے لیے جلد ہی وہاٹس ایپ نمبر جاری کرنے جا رہی ہے، جس پر لوگ نفرت انگیز یا اشتعال انگیز ویڈیوز کے بارے میں شکایت کر سکتے ہیں جو واٹس ایپ پر بھیجے جارہے ہیں۔

واٹس ایپ نمبر پر بھیجی گئی ان شکایات پر ایک آفیسر نگرانی کرے گا اور اگر ضرورت پڑی تو شکایت دہلی پولیس کو بھیجی جائے گی۔

واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اور 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ایس آئی تی تشکیل دی گئی ہے جو تشدد سے متعلق تحقیقات کرے گی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.