اس آفر کے تحت اگر دہلی کا ووٹر کہیں باہر رہتا ہے اور وہ دہلی میں آکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہتا ہے تو ایسے شخص کے لیے اسپائس جیٹ نے فری ٹکٹ مہیا کرانے کا اعلان کیا ہے اور وہ اسپائس جیٹ کے مفت سفر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
'اسپائس ڈیموکریسی' کے نام پر اس پیش کش کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت آٹھ فروری کو ہونے والی ووٹنگ کے روز دہلی جانے والوں کو مفت سفر کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
کمپنی نے اس کے لیے گائیڈ لائن مقرر کیا ہے اور اس کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے مسافروں کو آٹھ فروری کو دہلی آنا ہوگا اور اسی دن دہلی سے واپس بھی ہونا ہوگا، تبھی وہ اس مفت سفر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اسی کے ساتھ ہی اگر کوئی مسافر سات فروری کو جا رہا ہے اور 8 فروری کو واپس لوٹ رہا ہے تو ایسے مسافروں کو کمپنی ایک ہی طرف کا مفت ٹکٹ مہیا کرائے گی یا پھر آٹھ فروری کو دہلی جانے اور نو فروری کو وہاں سے واپس آنے پر کمپنی صرف ایک ہی طرف کا مفت ٹکٹ مہیا کرائے گی۔
ساتھ ہی اسپائس جیٹ کمپنی کے اس آفر کا فائدہ اٹھانے کے لیے سب سے پہلے صارفین کو آن لائن ٹکٹ بک کرنا ہوگا اور کمپنی کی ویب سائٹ پر اندراج بھی کرانا ہو گا اور دوسرے لوگوں کو بھی ووٹنگ کے لئے بتانا ہوگا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے لئے 'ہم نے اسپائس جیٹ کا ایک خصوصی پینل بھی تشکیل دیا ہے جو تمام درخواستوں کی بنیاد پر ٹکٹوں کا انتخاب کرے گا جس سے لوگوں کے نام منتخب کیے جائیں گے، انہیں لوگوں کو مفت سفر کرایا جائے گا۔'
فی الحال اسپائس جیٹ کمپنی نے اس فیچر کو 'اسپائس ڈیموکریسی' کے نام سے شروع کیا ہے اور یہ آفر دہلی کے ووٹرز کے لیے ہے جو دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔