دہلی پولیس نے گینگسٹر چھوٹا شکیل کے خلاف دہلی اور پڑوسی ریاستوں میں بااثر سیاستدانوں اور عدالتی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔
دہلی پولیس کے خصوصی سیل کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے قابل اعتماد ذریعہ سے ایسے مواد موصول ہوئے تھے کہ ڈی گینگ کے انڈرورلڈ ڈان چھوٹا شکیل نے اپنے کارکنوں کو دہلی اور پڑوسی ریاستوں میں بااثر سیاسی اور عدالتی شخصیات کو نشانہ بنانے کی ذمے داری دی تھی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ شکیل کے کارکنوں نے مختلف شخصیات کو نشانہ بنانے کے لئے "اعلی درجے کے ہتھیاروں" کا بندوبست کیا ہے۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا، انڈرورلڈ آپریٹیو دہلی اور پڑوسی ریاستوں میں بااثر سیاسی اورعدالتی شخصیات کو نشانہ بنانے کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔
خصوصی سیل نے 27 جنوری کو پورے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کے لئے ایف آئی آر درج کیا ہے۔