ETV Bharat / bharat

مولانا سعد کی معلومات سی بی آئی کو سونپی گئی

نظام الدین میں واقع مرکز میں تبلیغی جماعت کے اجتماع انعقاد کے بارے میں زیر بحث آئے مولانا سعد کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب سی بی آئی بھی مولانا سعد پر گرفت کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی جانب سے بھی اس پورے معاملے کی معلومات سی بی آئی نے شیئر کی ہیں۔

delhi police crime branch gives input regarding maulana saad to cbi
مولانا سعد کی معلومات سی بی آئی کو سونپی گئی
author img

By

Published : May 29, 2020, 11:00 AM IST

نظام الدین مرکز کیس میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے علاوہ بھی متعدد ایجنسیاں مولانا سعد پر گرفت حاصل کرنے کے لئے مستقل کوششیں کررہی ہیں۔ اس واقعہ میں جہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مولانا سعد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے وہیں محکمہ انکم ٹیکس بھی معلومات اکٹھا کررہا ہے۔ اب دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی جانب سے بھی اس پورے معاملے کی معلومات سی بی آئی کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

معلومات کے مطابق 31 مارچ کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے نظام الدین ایس ایچ او مکیش والیا کے بیان پر ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس میں نظام الدین میں واقع مرکز کے سربراہ مولانا سعد سمیت 7 افراد پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس معاملے میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے لیکن دہلی پولیس سمیت مختلف ایجنسیاں، مولانا سعد پر گرفت کرنے کی مستقل کوششیں کررہی ہیں۔ اس کڑی میں ای ڈی اور آئی ٹی کے بعد سی بی آئی کو بھی اس کیس سے متعلق معلومات حاصل ہو رہی ہیں۔

کرائم برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں سی بی آئی نے اس معاملے سے متعلق دستاویزات اور معلومات فراہم کرنے کے لئے کہا تھا۔ اس سے متعلق تمام معلومات ان کی طرف سے سی بی آئی کو دی گئی ہیں۔ فی الحال یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ سی بی آئی اس معلومات کے بارے میں کس قسم کی کارروائی کرے گی۔ لیکن یہ بات یقینی ہے کہ سی بی آئی بھی مولانا سعد پر گرفت کرسکتی ہے۔

کرائم برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ان کی فراہم کردہ معلومات میں مرکز سے متعلق بینک اکاؤنٹس، ان میں وصول شدہ رقم وغیرہ کے بارے میں بھی معلومات دی گئی ہیں۔ امکان ہے کہ سی بی آئی مرکز سے متعلق فنڈ اور حوالہ سے متعلق مزید تفتیش کرے گی۔ ابھی تک سی بی آئی میں مولانا سعد سے متعلق کوئی کیس نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.