بتا دیں کہ مودی حکومت کی طرف سے تین طلاق، دفعہ 370 کو غیر مؤثر بنانے اور رام مندر کی تعمیر پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اب یکساں سول کوڈ موضوع بحث بن گیا ہے، کیوں کہ یونیفارم سول کوڈ بی جے پی کا انتخابی وعدہ ہے اور بی جے پی نے اس کا ذکر اپنے انتخابی منشور میں بھی کیا ہے۔
ایسا مانا جا رہا ہے کہ مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں اس پر قانون لا سکتی ہے جس طرح سے تین طلاق اور شہریت ترمیمی قانون پر قانون لایا گیا ہے۔
کیا ہے یکساں سول کوڈ؟
یکساں سول کوڈ کا ایک ایسا قانون ہے جو ملک کے ہر شہری کو ایک قطار میں لا کھڑا کرے گا اور اس کے نفاذ کے بعد خواہ وہ کسی بھی مذہب یا طبقے سے تعلق رکھتا ہو اس کے لیے ایک ہی قانون ہوگا۔
تمام ہندو، مسلم، سکھ یا عیسائیوں کے لیے، شادی، طلاق، والدین کی جائیداد جیسے امور میں ایک قانون کا نفاذ ہوگا۔ نیز خواتین کا اپنے والدین کی جائیداد پر حقوق اور گود لینے جیسے معاملات میں بھی اس قانون کے نفاذ کے بعد سب کے لیے یکساں ہوں گے۔