ETV Bharat / bharat

محرم الحرام کے جلوس کی اجازت نہیں

کورونا وائرس بحران کی پیش نظر رواں برس دہلی میں عوامی سطح پر محرم الحرام کی تقریبات منعقد کرنے پر روک لگا دی گئی ہے۔

محرم الحرام کے جلوس کی اجازت نہیں
محرم الحرام کے جلوس کی اجازت نہیں
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 9:21 AM IST

Updated : Aug 17, 2020, 3:20 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا انفیکشن کے پیش نظر جاری کردہ ہدایات اور رہنما خطوط کے بعد دہلی حکومت نے آئندہ گنیش چترتھی اور محرم سے متعلق حکم جاری کیا ہے جس میں اس بار دہلی میں محرم کے دوران تعزیہ اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح گنیش چترتھی کے موقعے پر بھی گنیش کی مورتی نصب کرنے اور شامیانہ قائم کرنے پر پابندی رہے گی۔

دہلی حکومت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک تفصیلی حکم جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گنیش چترتھی کے موقعے پر عوامی مقامات پر کسی بھی طرح کی مورتی یا شامیانہ نہیں بنایا جائے گا اور نہ ہی جلوس کے لیے کسی بھی طرح کی اجازت ہوگی، کورونا بحران کی اس گھڑی میں لوگوں کو گھر میں ہی تہوار منانے کے لیے بیدار کیا جائے گا۔

محرم الحرام کے جلوس پر رہے گی پابندی
محرم الحرام کے جلوس پر رہے گی پابندی

محرم کے متعلق بھی ایسا ہی حکم دیا گیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ جلوس یا تعزیہ کے لیے کوئی اجازت نہیں دی جائے گی اور لوگوں کو صرف گھروں میں رہ کر ہی اس کے لیے دعا کرنی ہوگی۔

اس کے لئے ضلعی مجسٹریٹ اور ضلعی ڈی سی پی ہر مذہبی اور برادری کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ امن و امان اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی حمایت حاصل ہوسکے۔

اس کے علاوہ فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقوں میں پولیس کی مناسب نفری کو تعینات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی مذہبی یا معاشرتی مقام پر کسی بھی طرح کی بھیڑ جمع نہ ہو۔

دہلی کے تمام عوامی مقامات، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنوں کے علاوہ حساس اور مذہبی مقامات پر ان تہواروں کے دوران چیکنگ کے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں گے، جہاں ضرورت ہو وہاں دفعہ 14 نافذ کروانے کی بات کی گئی ہے نیز اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

Last Updated : Aug 17, 2020, 3:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.