ETV Bharat / bharat

دہلی میں پلازما بینک قائم کرنے کا اعلان

دہلی ملک کی پہلی ایسی ریاست ہے جہاں پلازما تھیراپی کی شروعات کی گئی تھی، تقریبا ڈھائی مہینے قبل دہلی میں 29 مریضوں پر پلازمہ کا ٹرائل کیا گیا تھا، اور اس کے حوصلہ افزا نتائج دیکھنے کو ملے تھے۔

دہلی میں قائم کیا جائے پلازمہ بینک
دہلی میں قائم کیا جائے پلازمہ بینک
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 1:51 PM IST

Updated : Jun 29, 2020, 2:12 PM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں پلازمہ بینک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دو مسائل ہیں، پہلے مریض کے آکسیجن کی سطح میں کمی آتی ہے، دوسری سانس کی سطح بہت بڑھ جاتی ہے۔

'ہم نے 29 مریضوں کو پلازمہ دیا جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں، ہم نے مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کی اور اسی کی بنیاد پر مرکزی حکومت نے دہلی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں پلازمہ تھیراپی کی اجازت دی۔ '

اروند کیجریوال نے کہا کہ 'پلازمہ صرفوہی افراد دے سکتے ہیں جو کرونا میں مبتلا ہوئے تھے اور اب وہ ٹھیک ہوچکے ہیں، اس وقت لوگ پلازمہ لینے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دہلی میں پلازمہ بینک قائم کریں گے۔'

'یہ شاید پورے ملک میں پہلا پلازمہ بینک ہوگا، ہمارا مقصد ہے کہ جو ابھی کوششیں چل رہی ہیں اس کو مضبوط بنایا جائے، گزشتہ دو تین قبل اس کے رسمی کام مکمل ہوچکے ہیں۔'

'اس پلازمہ بینک سے ہر ایک کو پلازمہ ملے گا، چاہے وہ سرکاری اسپتال میں ہو یا نجی اسپتال میں، یہ پلازمہ بینک آئی ایل بی ایس اسپتال میں قائم کیا جائے گا، پلازمہ کے لیے ڈاکٹر کی سفارش ضروری ہوگی'۔

Last Updated : Jun 29, 2020, 2:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.