رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو 36 سے زائد سیٹوں پر برتری دکھائی جا رہی ہے جبکہ بی جے پی کو 12 سیٹوں پر سبقت ہے اور کانگریس بھی دو سیٹوں پر آگے بڑھ رہی ہے۔
اکزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت کے ساتھ حکومت سازی کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ بی جے پی کا بھی دعوی ہے کہ وہ دہلی میں حکومت بنائے گی۔ بی جے پی کے دہلی کے صدر منوج تیواری کا دعوی ہے کہ ان کی پارٹی کو 48 سے زائد نششتیں ملیں گی۔ آج انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو اگر 55 سیٹیں مل جاتی ہیں تو کسی کو تعجب میں پڑنا نہیں چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایکزٹ پولز دوپہر 3 بجے تک کے ہیں اور 3 بجے کے بعد رائے دہندگان نے بی جے پی کو کافی مقدار میں اپنی حمایت ووٹوں کی شکل میں دی ہے۔
دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال پر اعتماد لہجے میں کہتے ہیں کہ وہ حکومت سازی کرنے کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے ترقیاتی کام کیے ہیں جس کے بل پر انہیں عوام نے ووٹ کیا ہے۔ بی جے پی کو کیا ملے گا اس سوال پر ان کا واضح کہنا ہے کہ ”اپوزیشن”۔