ETV Bharat / bharat

منیش سسودیا کا پرکاش جاوڈیکر پر طنز - سسودیا نے ٹویٹ

اس سے پہلے کیجریوال نے کہا کہ 'اپواس پاک ہوتا ہے، آپ جہاں ہیں، وہیں ہمارے کسان بھائیوں کے لیے اپواس کیجیے، پربھو سے ان کی جدوجہد کی کامیابی کی دعا کیجیے، آخر میں کسانوں کی ضرور جیت ہوگی۔'

سسودیا کا پرکاش جاوڈیکر پر طنز
سسودیا کا پرکاش جاوڈیکر پر طنز
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 2:36 PM IST

دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اروند کیجریوال کسانوں کو جیل میں ڈالنے کی آپ کی سازش کو ناکام کریں تو وہ منافق ہوگئے۔'

سسودیا نے ٹویٹ کر کے آج کہا 'واہ پرکاش جاوڈیکر جی۔ آپ کالے قانون بنا کر کسانوں کی کھیتی برباد کریں، مظاہرین کسانوں کو جیل میں ڈالنے کی سازش کریں تو آپ خیر خواہ، اروند کیجریوال کسانوں کو جیل میں ڈالنے کی آپ کی سازش ناکام کریں، ان کی خدمت کریں، حمایت میں اپواس کریں تو منافق۔'

اس سے پہلے کیجریوال نے کہا 'اپواس پاک ہوتا ہے، آپ جہاں ہیں، وہیں ہمارے کسان بھائیوں کے لیے اپواس کیجیے، پربھو سے ان کی جدوجہد کی کامیابی کی دعا کیجیے، آخر میں کسانوں کی ضرور جیت ہوگی۔'

واضح رہے کہ جاوڈیکر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ 'کیجریوال جی یہ آپ کی منافقت ہے، آپ نے پنجاب اسمبلی انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ جیتنے پر زرعی پیداوار بازار کمیٹی (اے پی ایم سی)قانون میں ترمیم کی جائےگی، نومبر 2020 میں آپ نے دہلی میں زرعی قانونوں کو نوٹیفائی بھی کیا اور آج آپ اپواس کا ڈرامہ کررہے ہو، یہ کچھ اور نہیں بلکہ منافقت ہی ہے۔'

دہلی کے وزیراعلی تین زرعی قانونوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کی حمایت میں پیر کو ایک دن کے اپواس پر ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور تمام حامیوں سے بھی ایک دن کا اپواس رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.