ETV Bharat / bharat

وزیر دفاع نے لداخ سمیت سات ریاستوں میں 44 پلوں کا افتتاح کیا - اروناچل پردیش کے توانگ میں نیچیپو سرنگ کا سنگ بنیاد

افتتاحی تقریب کے دوران وزیر دفاع نے اروناچل پردیش کے توانگ میں نیچیپو سرنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر دفاع نے لداخ سمیت سات ریاستوں میں 44 پلوں کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 1:16 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 286 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 44 پلوں کا افتتاح کیا۔

وزیر دفاع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بی آر او کے ذریعہ تعمیر کردہ 44 پلوں کا بیک وقت افتتاح اور اروناچل پردیش میں نیچیپو سرنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میں آپ سب کے درمیان موجود ہوکر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر آپ سب کی مشترکہ کاوشوں کی تعریف کرتا ہوں اور ان پلوں کے افتتاح اور نیچیپو سرنگ کا سنگ بنیاد رکھنے پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ملک ہر روز بی آر او کی بہت ساری کامیابیوں کے بارے میں سن رہا ہے۔ یہ بی آر او اہلکاروں کی لگن سے وابستگی اور ڈی جی بی آر کی بصیرت مند اور ہنر مند قیادت کے ذریعہ ممکن ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ۔ چین کور کمانڈر کے ساتویں دور کے مذاکرات آج

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی عوام اور عوامی نمائندوں کی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ جدید اعلیٰ صلاحیت والی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے ان مقامات پر مزید خوشحالی آئے گی۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کئی مسائل کے باوجود ہمارے معزز وزیر اعظم کی موثر قیادت میں یہ ملک نہ صرف ان بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے بلکہ تمام علاقوں میں بڑی اور تاریخی تبدیلیاں لا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ہماری شمالی اور مشرقی سرحدوں پر پیدا ہونے والے حالات سے بخوبی واقف ہیں، پہلے پاکستان اور اب چین بھی، گویا کسی مشن کے تحت کوئی سرحدی تنازعہ پیدا ہو رہا ہو۔ ہمارے پاس ان ممالک کے ساتھ قریب سات ہزار کلومیٹر کی سرحد ہے، جہاں اکثر تنازع بنا رہتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آج ہمارا ملک کووڈ 19 سے ہر خطے میں پیدا ہونے والے متعدد مسائل کا سامنا کر رہا ہے، زراعت ہو یا معیشت، صنعت یا سیکیورٹی کا نظام۔ سب اس سے بری طرح متاثر ہیں۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں بی آر او کو مبارکباد دیتا ہوں، متعلقہ مقامی لوگوں سمیت تمام ملک کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان پلوں کو ملک کے لیے وقف کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نیچیپو سرنگ کے کام کے آغاز پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیک وقت اس طرح کے متعدد پلوں کا افتتاح اور سرنگ کا سنگ بنیاد اپنے آپ میں ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع یہ پل رابطے اور ترقی کے ایک نئے دور کی شروعات ریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.