وزارت دفاع کے ذریعہ جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایم ای ایس کے انجیئنر ان چیف نے ای ایم ایس میں بنیادی اور انڈسٹریل ورک فورس کے 9300 عہدوں کو ختم کرنے کی تجویزدی تھی۔ اس تجویزکو آج وزیر دفاع نے منظوری دے دی۔
یہ تجویز لفننٹنٹ جنرل شیکتور کی صدارت والی ماہرین کی کمیٹی کی سفارش کے مطابق ہے۔ کمیٹی نے مسلح فوجیوں کی لڑائی کی اہلیت کو بڑھانے اور دفاعی اخراجات میں توازن قائم رکھنے کے تحت یہ سفارش کی تھی۔
کمیٹی نے سولین ورک فورس کی تشکیل نو اس طرح سے کرنے کی سفارش کی تھی کہ ایم ای ایس کا کچھ کام محکمہ جاتی ملازموں سے اور کچھ ٹھیکے پر کرایا جاسکتا ہے۔ یہ عہدہ ایم ای ایس کی مجموعی تیرہ ہزار 157 کی خالی عہدوں میں سے ختم کی گئیں ہیں۔
ان سفارش کا مقصد ایم ای ایس کو چست درست بنانے کے ساتھ موثر تنظیم بنانا ہے جو بدلتے منظرنامے میں مستعدی کے ساتھ اور کفایتی ڈھنگ سے پیچیدہ مسئلہ سے نمٹنے کی اہل ہو۔