ETV Bharat / bharat

دیپیکا پڈوکون نے بااثر اداکاری سے خاص شناخت بنائی - فلم ’اوم شانتی اوم‘

بالی وڈ میں دیپیکا پڈوکون ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین میں خصوصی شناخت بنائی ہے۔

deepika padukone turns 34
دیپکا پڈوکون نے بااثر اداکاری سے خاص شناخت بنائی
author img

By

Published : Jan 5, 2020, 9:47 AM IST

فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی پیدائش 5 جنوری 1986 کو ڈنمارک میں ہوئی ہے۔

deepika padukone turns 34
دیپکا پڈوکون نے بااثر اداکاری سے خاص شناخت بنائی

ان کےوالد پرکاش پڈوکون بیڈمنٹن کے مشہور کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ چاند سا چہرہ اور ر وشن آنکھیں اور کونکنی زبان بولنے والی دیپیکا نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔

سنہ 2006 میں ریلیز کنڑ زبان میں بنی فلم ایشوریا سے اداکاری کے میدان میں آئیں لیکن انہیں شناخت 2007 کی سپرہٹ فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے حاصل ہوئی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

فرح خان کی ہدایت میں بنی اس فلم میں دیپیکا نے دوہرا کردار نبھاکر شائقین کو محظوظ کردیا۔ فلم میں ان کے اپوزٹ کردار میں شاہ رخ خان تھے، ان کی فلمی جوڑی کو سامعین نے بے حد پسند کیا اور یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئر کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دیپیکا مختصر عرصے میں متعدد فلمی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔ اُن کی کامیابیوں کا یہ سفر ابھی جاری ہے۔

سنہ 2008 میں دیپیکاکی ’بچنا اے حسینو‘ ریلیز ہوئی ۔ رنبیر کپور کے ساتھ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

اس کے بعد ’چاندنی چوک ٹو چائنا‘ اور کارتک کالنگ کارتک جیسی فلمیں آئیں لیکن کوئی بھی فلم کامیاب نہیں ہوسکی۔

سنہ 2010 میں پڈوکون کے کیریئر کی ایک اور سپرہٹ فلم ’ہاؤس فل‘جلوہ گر ہوئی۔

ساجد خان کی ہدایت والی اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہی حالانکہ اسی برس ریلیز فلمیں ’کھیلیں ہم جی جان سے، لفنگے، پرندے اور بریک کے بعد باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھاسکی۔

سنہ 2011 میں آئی فلم دم مارو دم میں دیپکا پڈوکون نے آئٹم نمبر ’دم مارو دم مٹ جائے گم‘ كے ذریعے ناظرین کو مسحور کر دیا۔

سنہ 2012 میں فلم کاک ٹیل ان کے کیریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔اس فلم میں دیپکا کی جوڑی سیف علی خان کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔

اس فلم میں بااثر اداکاری کے لیے اُنہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔

دیپکا کے کیریئر کے لئے 2013 بہترین سال ثابت ہوا۔ اس برس ان کی ریس-ٹو، یہ جوانی ہے ديواني، چینئی ایکسپریس اور رام لیلا جیسی فلمیں منظر عام پر آئیں اور سبھی فلموں نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زائد آمدنی کی۔

سنہ 2014 میں ’ہیپی نیو ایئر اورفائڈنگ فینی ریلیز ہوئیں۔ ہیپی نیو ایئر نے 200 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے ۔ سنہ 2015 میں پيكو، تماشا اور باجی راؤ مستانی آئی جس نے ٹکٹ کھڑکی پر 184 کروڑ روپے کمائے ۔

دیپکا نے 2017 میں ہالی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس: ریٹرن آف جینڈر کیج ‘ میں بھی کام کیا ہے۔ سال 2018 میں دیپیکا کی سپر ہٹ فلم ’پدماوت‘ ریلیز ہوئی۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں دیپکا میواڑ کی ملکہ پدماوتي کے کردار میں نظر آئیں۔

رانی پدماوتی اپنی خوبصورتی، عقل اور جرات کے لئے مشہور تھیں۔دیپیکا کی فلم ’چھپاک‘ 10 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے۔ میگھنا گلزار کی ہدایت کاری والی فلم ایسڈ اٹیک سروائیور لشکمی اگروال کی زندگی پر مبنی ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے ممتاز فلم اداکار رنبیر سنگھ سے 15 نومبر 2018 کو اٹلی کے لیک کومو میں شادی کی ، اس کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیر کی۔

خیال رہے کہ شادی سے قبل دونوں لیونگ ریلشنز شپ میں رہ رہے تھے۔

یوم پیدائش کی 34 ویں سالگرہ پر انہیں مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔

Intro:Body:

 National

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.