اسپتال کے ذرائع کے مطابق ہفتے کو ملی رپورٹ میں اسپتال کے ڈین کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد انہیں ہوم آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا۔
ڈین کے رابطے میں آئے لوگوں کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ فی الحال ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے, خدشہ ہے کہ اسپتال کے ڈین کو یہ انفیکشن ان مریضوں سے ہو سکتا ہے جن کا انہوں نے علاج کیا ہو یا پھر ایسے متاثرہ لوگوں سے جو اسپتال آئے ہوں گے ۔
واضح رہے کہ رام منوہر لوہیا اسپتال کورونا کی وبا کے معاملوں کا نوڈل سینٹر ہے۔