ETV Bharat / bharat

ڈی ڈی ایل جے دوبارہ سرخیوں میں کیوں ہے؟ - کاجول

ریلیز کے 24 برسوں کے بعد آج بھی فلم کو شائقین ایک الگ درجہ دیتے ہیں۔کاجول نے اس فلم میں اپنے ایک سین کو دوبارہ شوٹ کیا ہے۔

ڈی ڈی ایل جے دوبارہ سرخیوں میں کیوں ہے
author img

By

Published : Oct 20, 2019, 5:01 PM IST

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنی سپرہٹ فلم 'دل والے دہلہنیا لے جائیں گے' کی ریلیز کے 24 برس مکمل ہونے پر اس فلم کا ایک مشہور سین دوبارہ پیش کیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر یش چوپڑا نے ڈی ڈی ایل جے سنہ 1995میں بنائی تھی۔ اسے ریلیز ہوئے 24 برس مکمل ہو چکے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان،کاجول،امریش پوری اور انوپم کھیر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

ریلیز کے 24 برسوں کے بعد آج بھی فلم کو شائقین ایک الگ درجہ دیتے ہیں۔کاجول نے اس فلم میں اپنے ایک سین کو دوبارہ شوٹ کیا ہے۔

کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈی ڈی ایل جے کے ایک سین کو دوبارہ شوٹ کرکے ویڈیو شیئر کیاہے۔

یہ وہ سین ہے ،جب فلم میں سمرن کا کردار ادا کررہی کاجول ٹرین کے ایک کونے میں بیٹھ کر کتاب پڑھتی رہتی ہیں۔اس سین کے اصل ورژن میں کاجول نے زرد رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور چشما لگا یا ہوا ہے۔

سین کے اصل ورژن کو برقرار رکھنے کے لیے کاجول نے زرد رنگ کی قمیض اور چشما پہن کر اس سین کو شوٹ کیا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا 'ڈی ڈی ایل جے کے 24 برس ہو جانے کے بعد آج بھی چشما لگائے عجیب جگہوں پر پڑھ رہی ہوں'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.