ETV Bharat / bharat

رشوت کے الزام میں کسٹم افسر گرفتار

مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے رشوت کے الزام میں محکمہ کسٹم کے ایپریزر (تشخیص کار) سمیت دیگر تین افراد کو گرفتار کیا ہے، ساتھ ہی چنئی، دہلی اور نوئیڈا کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے ہیں۔

رشوت کے الزام میں کسٹم افسر گرفتار
رشوت کے الزام میں کسٹم افسر گرفتار
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 9:53 AM IST

سی بی آئی کے ترجمان نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ سات لاکھ روپیے کی رشوت کے معاملے میں قومی دارالحکومت دہلی کے تغلق آباد واقع اِنلینڈ کنٹینر ڈپو (آئی سی ڈی) کے ایپریزر سوربھ شرما، کسٹم ہاؤس ایجنٹ نیرج، بچولیہ رام کشن مشرا اور کشور کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سوربھ شرما کا تبادلہ گزشتہ ماہ چنئی واقع محکمہ کسٹم کے چیف کمشنر میں ہو گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر یہ الزام تھا کہ وہ درآمدات اشیا کو کسٹم کلیئر کروانے کے لیے بچولیہ کے ذریعے رشوت لیتے تھے۔

اس نے ایک پارٹی سے سات لاکھ روپیے کا مطالبہ کیا تھا اور بچولیہ اور ایک دیگر شخص سے کہا تھا کہ وہ سات لاکھ روپیے دیں، سی بی آئی نے جال بچھا کر بچولیہ، سوربھ شرما کی جانب سے پیسہ وصولنے والے شخص اور کسٹم ہاؤس ایجنٹ کو سات لاکھ روپیے کا لین دین کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا، بعد ازاں سوربھ شرما کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

سی بی آئی نے ایپریزر کے چنئی واقع دفتر، اس کے تغلق آباد واقع پہلے کے دفتر اور ملزم کے دہلی اور نوئیڈا واقع رہائشی احاطوں پر چھاپے مارے جس میں کئی قابل اعتراض دستاویز اور تقریباً ایک کروڑ روپیے نقد برآمد کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.