ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: چینئی کی نظریں سرفہرست پر

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں سیزن میں ابتدائی دو میچ جیت کر اعتماد سے بھرپور چینئی سپر کنگز آج ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے خلاف ہونے والے مقابلے کو جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پر پہنچنا چاہے گی، میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

مہیندر سنگھ دھونی اور اجنکیا رہانے
author img

By

Published : Mar 31, 2019, 1:26 PM IST

موجودہ چیمپئن چینئی سپر کنگز دو میچوں میں جیت درج کر کے ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اجنکیا رہانے کی کپتانی والی راجستھان کو ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعقلہ ویڈیو

دریں اثنا سب کی نظریں ایک بار پھر چینئی پچ پر ہوگی جہاں اس سیزن کے پہلے مقابلے میں دونوں ٹیموں کا مجموعی اسکور محض 141 رن ہی تھا۔

رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم چینئی کے خلاف اس وکٹ پر صرف 70 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، دوسری جانب راجستھان کی ٹیم جمعہ کو سنرائزر حیدرآباد کے خلاف دو وکٹ پر 198 رن بنانے کے باوجود اسکور کا دفاعکرنے میں ناکام ہو گئی تھی۔

راجستھان کی جانب سے گیند بازی میں شريس گوپال (27 رن پر تین وکٹ کے علاوہ) اور کوئی بھی گیندباز زیادہ موثرکارکردگی نہیں دکھا سکا تھا۔.

جبکہ بلے بازی میں سنجو سیمسن نے گزشتہ میچ میں سنچری بنائی تھی اور ٹیم کو ایک بار پھر ان سے ایسی ہی کارکردگی کی توقع ہوگی۔

دوسری جانب مہیندر سنگھ کی دھونی کی کپتانی والی چینئی نازک حالات میں لاجواب کارکردگی کرنے میں ماہر ہے۔

تجربہ کار آف اسپنر ہربھجن سنگھ، عمران طاہر اور آل کھلاڑی ڈوین براوو نے گزشتہ دونوں میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

طاہر اور براوو نے گزشتہ دو میچوں میں دو دو جبکہ ہربھجن اور رویندر جڈیجہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

چیپاک اسٹیڈیم کی پچ گذشتہ میچ میں اسپنروں کے لئے مددگار تھی اور دھونی کو ایک مرتبہ پھر جڈیجہ، طاہر اور ہربھجن بہتر گیندبازی کی امید ہوگی۔

بلے بازی میں شین واٹسن، کیدار جادھو، براوو اور دھونی کے ذریعے چینئی کسی بھی ہدف کو بآسانی حاصل کر سکتا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.