رائے دہندگان میں ووٹنگ کیبیداری لانےکے لیے ریاست چھتیس گڑھ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا نعقاد کیا گیا۔
اس ٹورنامنٹ میں رائے پور کے ایس پی عارف شیخ، ریاستی ایکشن کمشنر گووند رام اور ضلع پنچایت کے سی ای او گورو سنگھ بھی شریک ہوئے۔
اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد رائے دہی کے تعلق سے عوامی بیداری پیدا کرنا اور ووٹنگ کے تناسب کو بڑھانا تھا۔
رائے پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عارف شیخ نے کہا کہ اس طرح کے مزید ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹنگ کے لیے گھروں سے نکلیں۔ اور مجھے امید ہے کہ ہمارا یہ مقصد کامیاب ہوگا۔
کرکٹ میچ کے بعد خواتین کی موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی۔
ضلع پنچایت کے سی ای او گورو سنگھ نے کہا کہ کافی رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرتے۔ ہم ایسے افراد کی ذہن سازی کریں گے اور انہیں پولنگ بوتھ تک لانے کی کوشش کریں گے۔