ETV Bharat / bharat

سی پی آئی( ایم )کے رکن اسمبلی بلوان پونیا پارٹی سے ایک سال کے لئے معطل - رکن اسمبلی بلوان پونیا

راجستھان میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی- ایم) کے رکن اسمبلی بلوان پونیا کو پارٹی کے ڈسپلن شکنی کے معاملے میں پارٹی سے ایک سال کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

سی پی آئی( ایم )کے رکن اسمبلی بلوان پونیا پارٹی سے ایک سال کے لئے معطل

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 8:05 PM IST

سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سیکریٹری امرارام نے یہ معلومات فراہم کرتے ہوئےبتایا کہ ریاستی سکریٹری بورڈ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اختتام پزیرہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں پونیا کی طرف سے پارٹی کےنظم و ضبط کو توڑ کر کے کام کے کردار پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد انہیں پارٹی کے فیصلے کے برخلاف کام کرنے کاملزم مانتے ہوئے پارٹی رکنیت سے ایک سال کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

امرا رام نے کہا کہ انہیں پارٹی کی جانب سےوجہ بتاو نوٹس بھی دیا گیا ہے ، جس کا جواب انہیں سات دن میں دینا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.