ریاستی دارالحکومت لکھنؤ کے مہانگر علاقے میں ایک ڈاکٹر کے کنبے کے تین لوگ اس سے متأثر ہیں، دلچسپ ہے کہ ڈاکٹر کینیڈا سے کورونا متأثر آئی ایک خاتون کا علاج کررہے تھے۔
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق ڈاکٹر کے کنبے کو الگ الگ وارڈوں میں داخل کرایا گیا ہے، سبھی مریضوں کی عمر 20 سے 37 برس بتائی جا رہی ہے، چار متأثرین میں تین مرد اور ایک بچی شامل ہے۔
اترپردیش میں اب تک کورونا کے 23 معاملے سامنے آئے ہیں جس میں آگرہ سے 8، لکھنؤ کے 8، نوئیڈا کے چار اور غازی آباد کے دو ہیں، آگرہ اور غازی آباد کے مریضوں کو دہلی میں داخل کرایا گیا ہے جس میں سبھی کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔