کویڈ 19 ویکسین کے حوالے سے خدشات اور شکوک و شبہات ابھی بھی برقرار ہیں، جمعہ کے روز ضلع گوتم بدھ نگر کے 30 مراکز میں کل 5243 ملازمین میں سے صرف 3 ہزار 502 اہلکاروں نے ہی کوویڈ 19 کے ٹیکے لگوائے۔ یہ کل ہدف کا 67 فیصد ہے۔
ساتھ ہی عملے کے مراکز پر نہیں پہنچنے کی وجہ سے درجنوں خوراکیں ضائع ہوگئیں، کووین پورٹل میں دشواری کی وجہ سے اس فہرست میں نام شامل نہ ہونے کے بعد بھی ملازم کو ٹیکے لگائے گئے۔
اب تک پہلے مرحلے کے تحت 24 ہزار 453 میں سے 9 ہزار 146 صحت کارکنان کو کورونا ویکسین کی خوراکیں مل چکی ہیں، ضلع میں چار اور 5 فروری کو دوبارہ ٹیکہ کاری ہو گی۔
محکمہ کے عہدے داروں کا دعویٰ ہے کہ بیشتر صحت کارکنان کو دو دن میں ٹیکے لگا دیےجائیں گے، جمعہ کی صبح 9 بجے 30 مراکز پر ٹیکہ کاری کا آغاز ہوا۔
سی ایم او ڈاکٹر دیپک اوہری نے سیکٹر 30 میں واقع ضلع اسپتال میں پہلے ویکسین لگوا کر مہم کا آغاز کیا۔ دوسرے نمبر پر ضلع ہسپتال کے سی ایم ایس ڈاکٹر رینو اگروال نے انجیکشن لیا۔ تاہم ان دونوں افسران کے نام فہرست میں شامل نہیں تھے۔
ملازمین کو غلط فہمیوں سے دور رکھنے اور ویکسینیشن سے آگاہی حاصل کرنے کی غرض سے انہوں نے انجیکشن لگوائے۔