ETV Bharat / bharat

وزیراعظم کی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ جاری

وزیراعظم نریندر مودی ملک میں جاری لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ جاری ہے ، میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود ہیں۔

author img

By

Published : May 10, 2020, 5:22 PM IST

Updated : May 11, 2020, 3:23 PM IST

image
image

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ 17 مئی کو ختم ہونے والا ہے، اس دوران اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔

وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ وزیراعظم کی یہ پانچویں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ ہوگی جس میں تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ کل دوپہر 3 بجے ہوگی۔

اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ چار مرتبہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کی تھی۔ یہ کانفرنس اس وقت کی جارہی ہے جب پورے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہونے جارہی ہے۔

یہ مدت 17 مئی کو پوری ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ ملک میں تین مرتبہ لاک ڈاؤن میں توسیع کی جاچکی ہے۔ ویڈیو کانفرنسنش کے ذریعہ سبھی وزرائے اعلی اپنی بات رکھیں گے ۔

Last Updated : May 11, 2020, 3:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.