ETV Bharat / bharat

کووِڈ-19: ملک بھر میں 4،067 افراد متاثر، 109 اموات

ملک کی مختلف ریاستوں میں ہفتے کے روز سے اتوار کی دیر شام تک کورونا وائرس کے درجنوں نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4،067 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 12:11 PM IST

Updated : Apr 6, 2020, 1:15 PM IST

کورونا وائرس سے پورے ملک میں اب تک 109 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 291 افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور انھیں اسپتالوں سے چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔ پورے ملک میں کورونا کے ابھی 3666 کیسز ہیں جن کا علاج جا ری ہے۔

ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 690 ہے، دوسرے نمبر پر جنوبی ریاست تامل ناڈو ہے جہاں کل کیسز کی تعداد 571 ہے، اور اس کے بعد دہلی میں 503 افراد متاثرہ یں اور سات افراد کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

وزارت صحت کی جانب سے رات کو جاری رپوررٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کے 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب اس کے 3577 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں 65 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اگر دہلی کے حضرت نظام الدین علاقے میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کے کیسز کا تقابل کیا جائے تو ایک بات سامنے آتی ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کے دوگنا ہونے کی شرح 4.1 دن ہوگئی ہے اور اگر یہ واقعہ نہ ہوا ہوتا تو کورونا کے کیسز کے دوگنا ہونے کی مدت 7.4 دن تھی۔

وزارت کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین میں 1023 معاملے دہلی کے حضرت نظام الدین علاقے میں واقع تبلیغی مرکز کے اجتماع میں شریک ہونے والوں سے جڑے ہیں۔

Last Updated : Apr 6, 2020, 1:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.