ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کا قہر جاری، متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب - کورونا وائرس بھارت

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3320 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 59،662 ہوگئی ہے۔

کورونامتاثرین کی تعداد
کورونامتاثرین کی تعداد
author img

By

Published : May 9, 2020, 11:19 AM IST

Updated : May 9, 2020, 12:49 PM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ-19 کے 3320 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبأ سے متاثر 95 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد
کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد

جس کے بعد اب ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 59،662 ہوچکی ہے اور مرنے والوں کی کل تعداد 1981 ہوگئی ہے جبکہ تقریباً 19،828 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وبأ سے سب سے زیادہ ریاست مہاراشٹر متاثر ہے کیونکہ اب تک یہاں 19،063 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3،470 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 731 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس سے اب تک 59662 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1981 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ وہیں اب تک 1787 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا ہے ۔

ملک میں کورونا سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑتي جا رہی ہے ۔ مہاراشٹر میں 19063 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 731 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں 3470 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

كووڈ -19 سے متاثر ہونے کی معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات دوسرے مقام پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 7402 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 449 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ وہیں 1872 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ قومی دارالحکومت دہلی کی حالت بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ یہاں اس سے اب تک 6318 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 68 افراد نے جان گنوائی ہے ۔ وہیں 2020 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

راجستھان میں بھی کورونا وائر س تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ یہاں اب تک 3579 افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 101 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ، وہیں 1916 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ تمل ناڈو میں كووڈ -19 متاثرین کی تعداد 6009 تک پہنچ گئی ہے اور 40 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ، وہیں 1605 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 3214 افراد اس کی زد میں آئے ہیں اور 66 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ وہیں 1387 افراد اب تک اس سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا سے 1133 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29 افراد نے جان گنوائی ہے ۔ وہیں 700 افراد اب تک اس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 1887 اور کرناٹک میں 753 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 41 اور 30 پہنچ گئی ہے ۔ وہیں مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 883 ہو گئی ہے اور نو ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ مغربی بنگال میں 160، پنجاب میں 29، ہریانہ میں آٹھ اور بہار میں پانچ، جھارکھنڈ میں تین، ہماچل پردیش اور اڈیشہ میں دو دو اور میگھالیہ، اتراکھنڈ، آسام اور چندی گڑھ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔

Last Updated : May 9, 2020, 12:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.