ETV Bharat / bharat

کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزارکے قریب ، 1389 اموات - سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سنیچر سے اتوار تک ریکارڈ 2573 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 43 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 42،500 سے تجاوز

author img

By

Published : May 4, 2020, 10:27 AM IST

Updated : May 4, 2020, 8:24 PM IST

اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 83 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1389 ہوگئی ہے۔

ملک کی 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 42876 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

کورونا سے متاثر لوگوں کے صحتیاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 875 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 11762 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے آج شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں حالات میں کوئی سدھار نہیں ہورہا ہے اور یہاں گزشتہ ایک دن میں 678 نئے معاملے درج ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد12974 پہنچ گئی ہے۔

اس دوران ریاست میں 27 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 548 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 2115 متاثرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گجرات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 373 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے کی فہرست میں دوسرے مقام پر برقرار ہے۔

گجرات میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5428 ہوگئی ہے اور 28 مزید اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 290 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 1042 صحتیاب ہوئے ہیں۔

اس کے بعد دہلی میں بھی صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 427 نئے معاملے سامنے آمنے کے بعد مجموعی طور سے 4549 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اسی دوران مرنے والوں کی تعداد 64 برقرار ہے۔

راجدھانی میں مجموعی طور سے 1362 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر مدھیہ پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 96 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 2942 ہی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 165 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 798 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا سے 2742 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 45 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 758 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی ہند کی ریاست کیرلا میں گزشتہ چار دنوں سے کورونا پازیٹیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

Last Updated : May 4, 2020, 8:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.