وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 547 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک 6412 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
کوروناوائرس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 30 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 199 ہوگئی ہے۔ ابھی تک کورونا متاثرہ 504 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔
ملک میں جمعرات کے مقابلے میں جمعہ کو متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے سب سے متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1364 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 97 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک اور 117 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 834 لوگ اس میں مبتلا ہوئے ہیں اور آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 720 لوگ متاثر ہیں اور 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 لوگ متاثر پائے گئے اور تین کی موت ہوئی۔
تلنگانہ میں اب تک 442 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں 357 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
راجستھان میں ایک دن میں 82 لوگ متاثر ہوئے اور ان کا ڈیٹا بڑھ کر 463 ہو گیا اور اب تک تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 410 لوگ متاثر ہیں اور چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 348 اور کرناٹک میں 181 لوگ کورونا سے متاثر ہیں اور بالترتیب چار اور پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 158 ہو گئی ہے اور چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
مدھیہ پردیش میں 259 اور گجرات میں 241 لوگ متاثر ہیں اور بالترتیب 16 اور 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 60 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب میں آٹھ، مغربی بنگال میں پانچ، ہریانہ میں تین اور بہار، اڈیشہ اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔