ETV Bharat / bharat

کووڈ 19: ہرش وردھن نے ریاستی وزیر صحت سے بات چیت کی - صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ریاستی وزیر صحت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ کی اور کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 9:15 PM IST

کووڈ 19 کی مہلک وبا اور ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ریاستی وزیر صحت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک میٹنگ کی اور کووڈ 19 کے انتظامات سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ان کے ہمراہ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے بھی تھے۔

اطلاع کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہرش وردھن نے ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وہ ہنگامی صورتحال کے لئے پی پی ای کٹس، این 95 ماسک، وینٹیلیٹر اور دیگر تمام طبی سامان اسٹاک میں رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ طبی سامان کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔

مرکزی وزیر نے لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کے اقدامات کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والے ریاستی وزیر صحت کے تمام وزراء کو بھی مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ ملک میں کووڈ 19 کے مثبت معاملات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 77 ہے جس میں اب تک 718 اموات ہوچکی ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 6 ہزار 430 ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد گجرات میں 2 ہزار 624 کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.