ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد 1643 - متاثر ہونے والے افراد

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1643 ہوگئی ہے۔ ان میں 1026 سرکاری اور 617 پرائیویٹ لیبارٹریز شامل ہیں۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد 1643

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 7:54 PM IST

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی فہرست میں 12 ناموں کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اس وقت آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 833 (سرکاری- 465، پرائیوٹ- 368) جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 689 (سرکاری۔ 527، پرائیویت۔ 162) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 121 ہیں (سرکاری۔ 34، پرائیویٹ 87) ہیں۔

ان 1643 لیبارٹریوں نے 4 ستمبر کو 1059346 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک 47738491 سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 86432 نئے معاملوں کے ساتھ اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرکے 4023179 ہوگئی ہے۔ اگرچہ 4 ستمبر کو 70072 افراد شفایاب ہوئے اور 1089 مریضوں کی موت سےانفیکشن کے فعال معاملات میں صرف 15271 کی ہی تیزی درج کی گئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 846395 کورونا کے فعال معاملے ہیں۔

واضح رہے کہ 23 جنوری تک ملک میں ریاست مہاراشٹر کے پونے میں صرف ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت موجود تھی جو 23 مارچ کو 160 ہو گئی تھی اور اب ملک بھر میں 1643 لیبارٹری کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے پونے تین کروڑ افراد متاثر

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک 40لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جن میں 31لاکھ 7ہزار 223افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد 70ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ شرح اموات 1.73 فیصد اور ریکوری کی شرح 77.23 فیصد ہے۔

امریکہ (6,389,057) اور برازیل (4,091,801) کے بعد کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہندوستان میں موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.