چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کے خلاف تحقیقات کے لیے سہ رکنی بنچ تشکیل دی گئی ہے، جس میں جسٹس ایس ائے بوبڑے سمیت جسٹس رمانا اور اندرا بنرجی کا نام شامل ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ایس ائے بوبڑے کو چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی اعلی سطحی تحقیقات کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
جسٹس ایس ائے بوبڑے کے مطابق'جسٹس رمانا کو میں نے اس لیے لیا ہے کیوں کہ وہ مرتبے میں میرے بعد ہیں جبکہ بنرجی کو اس لیے شامل کیا ہے کیوں کہ وہ خاتوں ہیں'۔
چیف جسٹس رنجن گگوئی کے خلاف ان ی سابق جونیئر اسسٹنٹ نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی نے اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کی ہے۔
انھوں نےکہا کہ: 'مجھے نھیں لگتا کی اس قسم کے الزامات کی تردید کرنے کے لیے مجھے اتنا نیچے آنا چاہیے'۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے اہم مقمات کی سماعت ہے اسی لیے جان بوجھ کر میرے اور خلاف ایسے الزامات لگائے جارہے ہیں، 20 برسوں کی کارکردگی کا یہی صلہ ہے؟
قابل ذکر ہے کہ جسٹس رنجن گگوئی نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ'عدالت خطرے میں ہے'۔
جسٹس رنجن گگوئی کے مطابق وہ اہم مقدمات کی سماعت خود کریں گے۔
جسٹس رنجن گگوئی نے خاتون پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون 4 دنوں تک جیل میں تھی، خاتون کو کسی نے سپریم کورٹ میں ملازمت دلانے کا جھانسی دیا تھا اور پیسے وصول کیے تھے۔