آندھراپردیش اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ریاستی قانون ساز کونسل کی ایک مخلوعہ نشست کے ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو موپی دیوی وینکٹ رمنا کے استعفی کے سبب خالی ہوئی ہے۔
ان کو حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کی جانب سے پارلیمان کے ایوان بالا کے لئے بھیجا گیا۔موپی دیوی وینکٹ رمنا نے کونسل کے رکن کے طورپر ریاستی کابینہ میں نمائندگی کی تھی۔اس نشست کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا تھا کیونکہ وہ راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہونے کے بعد کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔
اس نشست کے ضمنی انتخاب کا اعلامیہ آئندہ ماہ کی 6تاریخ کو جاری کیاجائے گا اور 13مارچ پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ ہوگی۔رائے دہی 24اگست کو ہوگی اور اسی دن ووٹوں کی گنتی ہوگی۔اس نشست کے لئے حکمراں جماعت وائی ایس آرکانگریس کے کئی دعویدار ہیں۔