کورونا کی وجہ سے جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن کے ساتھ نقصان تلافی سرچارج میں بھی کمی آنے کے مدنظر بازار سے قرض لیکر نقصان تلافی کی بھرپائی کرنے کے متبادل پر ریاستوں کے مابین اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جبکہ ریاستیں جولائی 2022کے بعد بھی جی ایس ٹی نقصان تلافی سرچارج لگانے پر رضامند ہوگئی ہیں۔
دیر شام تک چلی میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ جی ایس ٹی کونسل کی 42ویں میٹنگ کا حصہ تھی۔ گزشتہ پانچ اکتوبر کو ہوئی میٹنگ میں ایک ایجنڈہ پر فیصلہ نہیں کیا جاسکا تھا اور آج اسی ایجنڈہ پر میٹنگ تھی لیکن اس میں بھی کوئی رضامندی نہیں ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ حالانکہ 21ریاستیں بازار سے قرض کے ذریعہ نقصان تلافی سرچارج کی کمی بھر پائی کرنے پر رضامند ہیں اور وہ بازار سے قرض بھی لے رہی ہیں۔ اس قرض کو اداکرنے کے لئے جولائی 2022کے بعد بی جی ایس ٹی نقصان تلافی سرچارج لگانے پر رضامندی ہوئی ہے اور اس رقم سے صرف قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں سے اس متبادل کو منتخب کرنے کے لئے کہا گیا ہے لیکن کچھ ریاستیں اس پر رضامند نہیں ہوئیں۔ جو ریاستیں بازار سے قرض لیکر نقصان کی تلافی کررہی ہیں اسے نقصان تلافی سرچارج سے ہی ادا کیا جائے گا۔ اس کے لئے ریاستوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ صارفین کی مانگ بڑھانے اور سرمایہ اخراجات کے اقدامات کی ریاستوں نے تعریف کی ہے۔انہوں نے ریاستوں سے بھی اپنے ملازمین کو اس طرح کی پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔