ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: حرمین شریفین کے صحن میں نماز جمعہ پر پابندی - جمعہ کی نماز نہیں ہوگی ۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں آج جمعہ کی نماز کو ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس: حرمین شریفین کے صحن میں نماز جمعہ پر پابندی

author img

By

Published : Mar 20, 2020, 9:03 AM IST

جمعہ کے روز علی الصبح مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے جنرل اور ایوان صدر کے ترجمان نے کہا 'حکام نے 20 مارچ بروز جمعہ سے مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں لوگوں کی موجودگی پر پابندی رہے گی اور نماز جمعہ بھی ادا نہیں کی جائے گی، کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے خدشات سے بچنے کے لیے احتیاطی طور پر یہ اقدام کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق جمعرات تک سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 274 معاملات کی تصدیق ہوئی تھی۔

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جمعرات کے روز اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس بحران کے دوران ہر باشندے اور شہری کو دوائیاں، اشیائے خورد و نوش اور رہائش کی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے'۔

شاہ سلمان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ 'آپ کا ملک مملکت سعودی عربیہ اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنے اور اس کے اثرات کو محدود کرنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر کررہا ہے، ہم خدا تعالیٰ کی امداد پر انحصار کرتے ہیں، پھر اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ کے مضبوط عزم کی حمایت کرتے ہیں کہ اسی ثابت قدمی کے ساتھ اس مشکلات کا سامنا کریں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.