ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش: ہوم کورنٹائن کی خلاف ورزی پر جرمانہ

مرکزی حکومت کے ہدایت نامہ کے مطابق کورونا وائرس کی معمولی علامت ظاہر ہونے پر مشتبہ افراد کو ہوم کورنٹاین ہونے کی ہدایت دی گئی ہے، ساتھ ہی مشتبہ افراد کو ہوم کورنٹائن کے اصولوں پر عمل کرنے کا بھی سختی سے حکم دیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں ہوم قرنطین کی خلاف ورزی پر 2 ہزارکا جرمانہ

author img

By

Published : May 28, 2020, 12:26 PM IST

اسی ضمن میں مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست میں ہوم کورنٹائن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کے روز جاری کردہ ایک حکمنامے میں ریاستی محکمہ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ دوسری بار ہوم کورنٹائن اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں اس شخص کو گھر سے باہر قائم کردہ حکومت کے کورنٹائن سینٹر میں منتقل کر دیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش حکومت نے مرکز کے حکمنامے کو ملحوظ رکھ کر ہوم کورنٹائن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے دو ہزار روپے جرمانہ وصولنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے پر حکومت کے قائم کردہ کورنٹاین سینٹر میں منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ بدھ کی شام تک ریاست میں کورونا کے مثبت مریض کی تعداد سات ہزار 261 تک پہنچی ہے، جبکہ ریاست بھر میں اب تک 313 اموات ہو چکی ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تین ہزار 927 افراد اس بیماری سے شفا پا چکے ہیں۔

وہیں کورونا وائرس نے ریاست کے کل 52 اضلاع میں سے 50 اضلاع کو اپنی زد میں لے چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.