ETV Bharat / bharat

باندرا اسٹیشن پر مزدوروں کو جمع کرنے کے الزام میں ایک گرفتار - مزدوروں کو اکٹھا کرنے کے الزام میں دوبے گرفتار

ممبئی کے باندرا ریلوے اسٹیشن پر تارکین وطن مزدوروں کے مجمع کو اکٹھا کرنے کے معاملے میں پولیس نے ونئے دوبے نامی شخص کو گرفتار کیا ہے، دیگر ایک ہزار افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

باندرا اسٹیشن پر مزدوروں کو جمع کرنے کے الزام میں ونے دوبے گرفتار
باندرا اسٹیشن پر مزدوروں کو جمع کرنے کے الزام میں ونے دوبے گرفتار
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 12:53 PM IST

ونئے دبے کو نوی ممبئی پولیس نے حراست میں لیا اور ممبئی پولیس کے حوالے کردیا، ونئے دوبے پر بھیڑ کو گمراہ کرنے اور انہیں اکٹھا کرنے کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ونے دوبے 'چلو گھر کی اور' مہم چلا رہا تھا، اور اس کی جانب سے کیے گئے فیس بک پوسٹ میں اس نے ٹیم کے باندرا میں ہونے کی بات کہی تھی، اس معاملے میں پولیس نے ایک ہزار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، وہیں دوبے کے خلاف آئین کی متعدد دفعات سمیت وبائی ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ منگل کے روز تارکین وطن مزدوروں کا ایک بہت بڑا ہجوم ممبئی کے باندرا ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوگیا تھا، یہ تمام مزدور گھر جانے کے لئے اسٹیشن پہنچ گئے۔ ان مزدوروں کو امید تھی کہ لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔

ان کومزدوروں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا، تاہم اب تارکین وطن مزدوروں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے، واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاون میں مزید تین مئی تک کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.