تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی آئی اور منگل کے روز یہاں فعال کیسز 1,116 کم ہو کر 31,769 ہو گئے۔
دہلی میں فی الحال فعال کیسز کم ہو کر 31,769 رہ گئے ہیں جو پیر کے روز 32,885 کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 5,74,380 ہو گئی ہے ۔
جب کہ 5,036 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے فعال کیسز میں کمی آئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 5,33,351 ہو گئی۔
کورونا ریکوری شرح 92.85 فیصد ہو گئی ہے۔
اس دوران 86 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 9,260 ہو گئی جو کہ کافی تشویشناک سمجھا جا رہا ہے جبکہ شرح اموات 1.61 فیصد ہو گئی ہے۔
ہلاکتوں کے معاملے دہلی پورے ملک میں چوتھے مقام پر آ گیا ہے۔دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 58,456 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔
اسی کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 53.33 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
ہر 10 لاکھ پر ٹیسٹ کا اوسط 3,34,027 ہے۔ دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد 5669 ہو گئی ہے۔