جمعرات کو مرکزی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2021 تک مرکزی ملازمین کو ملنے والے ڈی اے پر پابندی لگائی جاتی ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ حکم کے مطابق کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے ڈی اے کی رقم یکم جنوری 2020 کے بعد سے ملازم یا پنشنر کو نہیں دی جائے گی، اسی کے ساتھ ساتھ ایک جولائی سے ملنے والا اضافی ڈی اے بھی نہیں دیا جائے گا۔
جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مہناگئی بھتہ (ڈی اے ) دینے کا فیصلہ ایک جولائی 2021 کو صاف کیا جائے گا، اور یہ حکم ان سبھی ملازمین پر لاگو ہوگا جو مرکزی ملازمین ہیں یا پھر مرکزی حکومت کے ذریعہ پینشن پاتے ہیں
خاص بات یہ ہے کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے مرکزی حکومت کی جانب سے متعدد قسم کی اسکیموں میں کٹوتی کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے وزیر اعظم، صدر، رکن پارلیمان اور وزرا کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کیا تھا، صرف یہی نہیں ایم پی فنڈ کو بھی دو برس کے لئے منسوخ کر دیا گیا ہے۔