ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کے معاملات ایک لاکھ تیس ہزار سے تجاوز

author img

By

Published : May 24, 2020, 11:34 PM IST

وزارت صحت کے مطابق یکم مئی کی صبح ملک میں اس وبا کے 35043 معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی جو آج صبح بڑھ کر 131868 پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے معاملات ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد

اس طرح محض 23 دن میں 96825 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں سے روزانہ اوسطاً چھ ہزار سئ زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔

اس دوران اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بھی 1147 سے بڑھ کر 3867 پر پہنچ گئی ہے۔ اس طرح مئی میں 2720 لوگ اس بیماری سے زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔

کووڈ۔ 19 کا انفیکشن کس طرح تیزی سے پھیلنے لگا ہے، اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اپریل کے پورے مہینے میں 33406 نئے معاملے سامنے آئے تھے جبکہ اس سے 1109 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

انفیکشن اگر اسی رفتار سے پھیلتا رہا تو ایک دو دنوں میں بھارت کورونا کا سب سے زیادہ معاملوں والے 10 ممالک میں شامل ہوجائے گا۔

ابھی ہم ایران کے بعد 11 ویں مقام پر ہیں جہاں یومیہ دو ڈھائی ہزار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔

کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کے معاملے میں اب تک بھارت کی کارکردگی کئی ممالک سے بہتر رہی ہے۔ اسی لئے مرنے والے مریضوں کی تعداد کے معاملے ہم 16 ویں مقام پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.