ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: ایکٹیو کیسز کی تعداد 6 لاکھ سے کم

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 57،386 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس سے وبا سے شفایابی کی شرح 91.15 فیصد ہوگئی۔

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 2:02 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس جان لیوا وبا کے مریضوں کی شفایابی میں اضافے سے ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد چھ لاکھ سے نیچے آگئی ہے اور شفایابی کی شرح 91 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ 21 ستمبر تک ملک میں 10.03 لاکھ سے زائد ایکٹیو کیسز تھے، تب سے اس کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب یہ مزید کم ہوکر چھ لاکھ سے بھی کم رہ گئی ہے۔

لگاتار دو دن کی تیزی کے بعد وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ ایک دن میں ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ 19 کے مزید 48،648 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک روز قبل جمعرات کو یہ تعداد 49،881 ، بدھ کے روز 43،843 اور منگل کو 36،470 نئے کیس سامنے آئے تھے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 57،386 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس سے وبا سے شفایابی کی شرح 91.15 فیصد ہوگئی۔

اب تک کورونا وائرس کے تقریبا 80.89 افراد متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 73 لاکھ سے زائد مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 563 مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1.21 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے سے ایکٹیو کیسز 9،301 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 5،94،386 رہ گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.15 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 7.35 فیصد، جبکہ اموات کی شرح 1.50 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.