مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 392 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 90 ہزار 535 ہو گئی ہے۔
اس دوران مزید 230 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 394 ہوگئی ہے۔ صحت مند ہونے کے مقابلے میں نئے کیسزکی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 93 ہزار 322 ہو گئی ہے۔
دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وبا سے اب تک 17لاکھ 90 ہزار 172 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار،38 اموات ہو چکی ہیں۔
اس کے بعد برازیل (5.14 لاکھ)، روس (4.5 لاکھ)، برطانیہ (2.76 لاکھ)، اسپین (2.39 لاکھ)، اٹلی (2.32) اور بھارت (1.90 لاکھ) ہے۔
ملک میں مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی اور گجرات میں وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان چار ریاستوں میں پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ریاست مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 89 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 67،655 اور اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2286 ہو گئی ہے۔
اس دوران ریاست میں 1 ہزار 248 افراد شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 329 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہاں اب تک 22 ہزار 333 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 173 اموات ہوئی ہے جبکہ 12 ہزار757 افراد کو علاج کے بعد مختلف ہسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔
کورونا وائرس سے قومی دارالحکومت کی بھی حالت کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک میں دہلی متاثرین کی تعداد کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں 19 ہزار 844 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 473 افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ 8 ہزار 478 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک کی مغربی ریاست گجرات چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 16 ہزار 779 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1ہزار 38 افراد نے جان گنوائی ہے۔اس کے علاوہ 9 ہزار 919 لوگ اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
راجستھان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہاں اس کے متاثرین کی تعداد 8 ہزار 831 ہو گئی ہے اور 194 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 5 ہزار 927 لوگ مکمل طورپر ٹھیک ہوئے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں 8ہزار 89 لوگ کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں اور 350 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 4 ہزار 842 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 7 ہزار 823 افراد کورونا وائرس کی زد میں ہیں اور 213 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 4 ہزار 709 افراد اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال میں 5 ہزار 501 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 317 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 2 ہزار157 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔
تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 2 ہزار698 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 82 لوگوں نے اس کی وجہ سے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں 1 ہزار 428 لوگ اب تک اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 3 ہزار 679 اور کرناٹک میں 3 ہزار 221 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 62 اور 51 ہے۔
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 446 ہو گئی ہے اور 28 اموات ہوئی ہیں۔پنجاب میں 45، بہار میں 21، ہریانہ میں 20، کیرالہ میں پانچ پانچ، اڑیسہ میں سات سات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ میں 5، آسام اور چنڈی گڑھ میں 4 اور چھتیس گڑھ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔