ETV Bharat / bharat

کوروناوائرس کے مشتبہ مریض کو بیت الخلا میں بند کردیا گیا - کوروناوائرس کا مشتبہ مریض بیت الخلا میں بند

ریاست بہار کے ضلع گیا میں مہابودھی ایکسپریس ٹرین میں کورونا کے مشتبہ مریض کو تین گھنٹے تک بیت الخلاء میں بند کرکے رکھا گیا۔

corona virus suspect  closed in the toilet train for three hours
کوروناوائرس کا مشتبہ مریض بیت الخلا میں بند
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 8:56 AM IST

کورونا کے مشتبہ مریض کوتین گھنٹے تک ٹرین کے ٹوائلٹ میں بند رکھا گیا۔ مشتبہ مریض ضلع گیا کا رہنے والا ہے، سعودی عربیہ سے محمد اعجاز واپس آکر آج اپنے گھر جا رہا تھا۔

کوروناوائرس کا مشتبہ مریض بیت الخلا میں بند

نئی دہلی سے آنے والی مہابودھی ایکسپریس ٹرین میں ایک مسافر کو تیز بخار کی وجہ سے کوچ میں ہلچل پیدا ہو گئی۔

دہشت کا ماحول ایسا تھا کہ باقی مسافروں نے اسے تین گھنٹوں تک ٹرین کے ٹوائلٹ میں بند کردیا۔

اس بارے میں ریلوے انتظامیہ کو جانکاری دی گئی ۔ جب ٹرین کانپور پہنچی تو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آکر اس کی جانچ کی ۔ تاہم ڈاکٹروں نے مسافر میں کورونا کی پہچان نہیں پایا ہے ۔ دراصل سعودی عرب سے واپس آنے والے محمد اعجاز انصاری اپنے گھر ضلع گیا آنے کے لئے دہلی سے مہابودھی ٹرین (12398) میں سوار ہوا تھا۔

وہ اے ٹو کوچ کی سیٹ نمبر چھ پر بیٹھ گیا۔ اس دوران باقی مسافروں سے اس کی گفتگو شروع ہوئی۔

اس نے دوران گفتگو بتایاکہ وہ آج سعودی عرب سے واپس آیا ہے ۔

اس کے ساتھ اس نے یہ بھی بتایا کہ اسے بخار ہے۔ یہ سن کر کوچ میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

آس پاس سیٹ پر بیٹھے مسافر وہاں سے ہٹ گئے۔

کچھ مسافر دوسرے کوچوں میں چلے گئے۔

کوچ کنڈکٹر نے ریلوے کنٹرول روم کو پورے واقعے سے آگاہ کیا۔ جب شام 5.45 بجے ٹرین کانپور سنٹرل پہنچی تو پہلے سے موجود سی ایم او کی ٹیم نے انہیں اتارلیا ۔

پلیٹ فارم پر ہی تھرمل اسکینر سے جانچ کی گئی۔ تحقیقات میں کورونا کے آثار ظاہر نہیں ہوئے۔

تاہم مسافروں نے اسے ٹرین کے کوچ میں بیٹھنے نہیں دیا۔ اب اسٹیشن انتظامیہ ان کو دوسری ٹرین کے ذریعہ گیا بھیجنے کا انتظام کررہی ہے۔ واقعہ کی تصدیق گیا ریل انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.