آندھراپردیش میں کورونا وائرس پوری شدت سے تباہی مچارہا ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران،ریاست میں 70،455 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور 7،738 افراد کورونا مثبت پائے گئے۔ مزید 57 افراد ہلاک ہوگئے۔
ریاست میں اب تک 6،25،514 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ 5،41،319 متاثرین صحتیاب ہوئے۔جبکہ ریاست میں 78،836 فعال کیسز ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 5،359 ہوگئی۔
صحت بلیٹن کے مطابق، ریاست نے اب تک 51،04،131 کورونا ٹیسٹ کروائے ہیں۔ مشرقی گوداوری ضلع میں سب سے زیادہ کورونا کیسز موجود ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ضلع میں 1،260 کورونا کیسز تشخیص ہوئے ہیں۔ مغربی گوداوری ضلع 1،005 ، پرکاشم 869 ، چتور 794 ، گنٹور 582 ، اننت پور 539 ، سریکاکولم 476 ، نیلور 444 ، وجیانگرام 446 ، کرشنا 439 ، وشاکھاپٹنم 342 ، کرنول 275 اور کڑپہ 267 کورونا کیسز درج ہوئے۔
ریاست میں ضلع واری سطح پر ہوئی اموات کی تعداد حسب ذیل ہے۔
کرشنا ضلع میں 8 ، اننت پور 7 ، چتور 7 ، پرکاشم 6 ، وشاکھاپٹنم 6 ، ایسٹ گوڈاوری 4 ، کرنول 4 ، کڑپہ 3 ، سریکا کولم 3 ، مغربی گوداوری 3 ، گنٹور 2 اور نیلور میں 2 اموات ہوئیں۔