ETV Bharat / bharat

دنیا میں کورونا سے 10.48 کروڑ سے زائد افراد متاثر - مہلک ترین عالمی وباء کورونا وائرس

عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں 22.82 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک اور 10.48 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے 10.48 کروڑ سے زائد افراد متاثر

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 3:45 AM IST

مہلک ترین عالمی وباء کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی زد میں آنے سے اب تک دنیا بھر میں 22.82 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک اور 10.48 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 5.82 کروڑ سے زیادہ مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 48 لاکھ 52 ہزار 114 ہو گئی ہے اور 22 لاکھ 82 ہزار 477 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ دنیا میں اب تک پانچ کروڑ 82 لاکھ 79 ہزار 114 افراد نے اس وائرس کو شکست دی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2.66 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک 455,735 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ دوہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 96 ہزار 308 جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 823 ہوچکی ہے تو وہیں ابھی بھی ملک میں ایک لاکھ 51 ہزار 460 فعال کیسز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.