ETV Bharat / bharat

ستمبر میں کورونا کی خوفناک شکل - ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز

ملک میں عالمی وبا کووڈ 19 کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور ستمبر میں وبا نے خوفناک شکل اختیار کی۔

Corona Virus In Bharat
ستمبر میں کورونا کی خوفناک شکل
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 9:27 PM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 ہزار نئے کیسز سے مریضوں کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 12 ہزار 585 پہنچ گئی۔

اس دوران مزید 1 ہزار 181 مریضوں کی کورونا سے موت ہو گئی۔ اس مہلک وبا سے مجموعی طور پر 98 ہزار 678 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 9 لاکھ 40 ہزار 705 ہے، جبکہ 52 لاکھ 73 ہزار 202 افراد نے اس وائرس کو شکست دی ہے۔

ملک کے اندر ستمبر میں کورونا وائرس نے قہر برپا کیا۔ اس ماہ میں 33 ہزار 255 مریضوں کی اس وبا سے موت ہو گئی۔ اگست میں 28 ہزار 859 افراد جاں بحق ہو ئے۔ جولائی میں مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 122 تھی تو جون میں 98 ہزار 811 تھی جبکہ مئی میں 4 ہزار 267 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات میں سے 50 فیصد سے زیادہ یعنی 55 ہزار 46 افراد کی موت تین ریاستوں مہاراشٹر، تمل ناڈو اورکرناٹک میں ہوئی ہیں۔ کورونا سے سب سے زائد مہاراشٹرا میں اب تک 36 ہزار 662 ، تمل ناڈو میں کورونا سے 9 ہزار 520 اور کرناٹک میں 8 ہزار 864 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔

مزید پڑھیں:

دوسری بار ایک دن میں کورونا کے 14 لاکھ سے زیادہ سیمپل کا ٹیسٹ

ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد انفیکشن کے کیسز دن بدن بڑھتے گئے۔ صرف ستمبر میں 26 لاکھ 24 ہزار 179 کیسز سامنے آئے۔ اگست میں یہ تعداد 19 لاکھ 87 ہزار 705 تھی۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں صحت یابی کی شرح 83.53 فیصد ہے ، جبکہ شرح اموات 1.56 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.