ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کا قہر جاری، متاثرین کی تعداد سوا چارلاکھ سے تجاوز

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے تقریباً پندرہ ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 10:37 AM IST

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،821 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس مہلک وبأ کے سبب 445 مریضوں کی اموات درج کی گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے اب تک 4،25،282 کل کیسز سامنے آئے ہیں اور ان میں سے 2،37،196 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اس وبأ نے 13،699 مریضوں کی جان لی ہے۔

مہاراشٹر اس مہلک وبأ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے یہاں اب تک 1،32،075 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 6170 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا کیسز کے معاملے میں اب دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر آگئی ہے، آج صبح جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دہلی میں 59،746 افراد اس وبأ سے متاثر ہوئے ہیں ساتھ ہی 2175 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے۔

ریاست تامل ناڈو اس معاملے میں تیسرے نمبر آچکا ہے، ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد 59،377 ہے اور اس وبأ نے یہاں تک 757 افراد کی جان لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.