مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج 12،881 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس عالمی وبأ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 334 مریضوں کی اموات ہوئی ہے۔
جس کے بعد اب ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 3،66،946 ہچکی ہے جبکہ اس مہلک وبأ سے اب تک 12،237 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
اس وبأ سے سب سے زیادہ ریاست مہاراشٹر متاثر ہے جہاں کورونا وائرس کے کل 1،16،752 مریض پائے گئے ہیں اور کل 5،651 مریضوں کی اموات ہوئی ہے۔
اس کے بعد تامل ناڈو میں اس عالمی وبأ نے قہر برپا کر رکھا ہے جہاں بہت کم عرصے میں ہی کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 50،193 ہوگئی ہے، ساتھ ہی 576 مریض اس وبأ سے ہلاک ہوئے ہیں۔