اسی عرصے کے دوران، انفیکشن کے 10667 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 10215 مریض اس مہلک وبأ سے نجات پانے میں کامیاب رہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق، نئے کیسوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 343091 ہوگئی۔
اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 9900 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 153178 فعال معاملے ہیں جبکہ اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 180013 ہے۔
ملک میں مہاراشٹر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 2786 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں جبکہ 178 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبأ سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 110744 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4128 ہوگئی ہے۔
اس دوران ریاست میں 5071 افراد بیماریوں سے صحت مند ہوچکے ہیں، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 56049 ہوگئی ہے۔