ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا وائرس کے 9983 نئے کیسز

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9983 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 206 افراد ہلاک ہوگئے۔

ملک میں کورونا وائرس
ملک میں کورونا وائرس
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 12:41 PM IST

پیر کے روز صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2،56،611 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے 7135 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ملک میں فی الحال 1،25،381 کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں جبکہ 1،24،095 افراد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

اس وبا سے ملک میں ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 3007 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 91 افراد کی موت ہو چکی ہے ، جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 85،975 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 3060 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس
ملک میں کورونا وائرس

اس دوران ریاست میں 1924 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 39،314 ہوگئی ہے۔

اس کے بعد ریاست تامل ناڈو میں کورونا کے معاملات درج کیے گئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 31،667 بتائی جارہی ہے اور 269 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

دارالحکومت دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد 27،654 درج کی گئی ہے اور 761 افراد اس جان لیوا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.