ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس سے 78 ہزار افراد متاثر

بھارت کی متعدد ریاستوں میں کورونا وائرس خطرناک شکل اختیار کرتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر گجرات اور تیسرے پر تامل ناڈو ہیں جہاں دن بہ دن کورونا وائرس بھیانک شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔

image
image
author img

By

Published : May 14, 2020, 11:27 AM IST

Updated : May 14, 2020, 1:36 PM IST

لاک ڈاؤن کو 52 روز مکمل ہوچکے ہیں لیکن کورونا وبأ پو قابو پانے کے لیے نافذ کی گئی بندش کے دوران بھی ملک بھر میں اس وبا کا قہر جاری ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3722 نئے کیسز کے ساتھ اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 78،003 ہوگئی ہے۔

اس وبأ سے مرنے والوں کی تعداد 2،549 تک پہنچ چکی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 26،235 بتائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 49،219 ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس
بھارت میں کورونا وائرس

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3722 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 124 مریضوں کی اموات ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس وبأ سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہیں جہاں اس وبأ سے اب تک 25،922 افراد متاثر ہوئے ہیں، وہیں صحتیاب مریضوں کی تعداد 5،547 ہونے کے ساتھ ساتھ مرنے والے مریضوں کی تعداد 975 درج کی گئی ہے۔

اس کے بعد گجرات دوسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 9267 افراد متاثر ہوئے ہیں اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3562 ظاہر کی گئی ہے جبکہ 566 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

دن بہ دن کورونا وائرس بھیانک شکل اختیار کرتا جارہا ہے

حیران کن بات یہ ہےکہ ریاست تامل ناڈو میں یہ وبأ تیزی سے اپنے پاؤں پھیلارہی ہے یہاں گزشتہ چند دنوں میں سیکڑوں پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 9،227 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ دارالحکومت دہلی بھی اس وبأ کی زد میں آچکا ہے، دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 7998 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 106 بتائی جارہی ہے۔

Last Updated : May 14, 2020, 1:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.