ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: سی اے اے مخالف احتجاج ختم کرانے کا مطالبہ، مظاہرین کا رد عمل

راجستھان کی دارالحکومت جئے پور کے کربلا گراؤنڈ اور شہید اسمارک پر غیر معینہ رک جاری سی اے اے مخالف احتجاج پر بی جے پی کے رکن اسمبلی کالی چرن شراف نے سوال اٹھائے ہیں۔

بی جے پی کا سی اے اے احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ، مظاہرین کا رد عمل

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 10:21 AM IST

Updated : Mar 16, 2020, 12:39 PM IST

کالی چرن شراف نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ جب کورونا وائرس سے دنیا بھر لے لوگوں کے خطرے میں پڑجانے کا امکان ہے تب جئے پور کے شہید اسمارک اور کربلا گراؤنڈ میں جاری سی اے اے مخالف احتجاج میں شریک مظاہرین کے بھی اس وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے اس لیے یہ مظاہرے ختم کرائے جائیں۔

مظاہرین کا رد عمل

انہوں نے وزیر اعلی اشوک گہلوت پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ گہلوت دونوں مقامات سے احتجاج کو ختم کرانے کی جانب اقدام کریں۔

کالی چرن شراف کے اس بیان کے بعد مظاہرین کا کہنا ہے کے بی جے پی کی یہی منشا ہے کہ سی اے اے و این آر سی مخالف احتجاج کسی نہ کسی طرح سے ختم ہوجائے لیکن مظاہرین ٹس سے مس نہیں ہونے والے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'ہم بی جی پی کے رہنماؤں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اس احتجاج میں آکر دیکھیں کہ یہاں تمام خواتین نے میں برقع پہن رکھا ہے جو ایک ماسک کے طور پر کام کرتا ہے، مظاہرین میں شریک خواتین دن میں پانچ وقت کی نماز ادا کرتی ہیں اور اس کا لازمی جزو وضو بھی کرتی ہیں اس لیے وائرس سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں کا جو کہنا ہے کہ دن میں بار بار ہاتھ اور منہ دھوئیں تو وہ یہاں پر عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے'۔

مظہرین نے مرکز میں برسراقتدار بی جے پی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے ہاتھ دھونے کے لیے خصوصی سینیٹائزر اور ماسک مفت مہیا کرائے جارہے ہیں لیکن بھارت میں عوام کو لوٹا جا رہا ہے اس لیے حکومت کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Mar 16, 2020, 12:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.