ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیا کہ 31 مارچ تک پوری ریاست میں کرفیو نافذ رہے گا۔
کورونا وائرس: متاثرین کی تعداد مین اضافے کا سلسلہ جاری
19:43 March 23
مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاؤن
19:15 March 23
کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کیا جائے گا
قومی دارالححکومت دہلی کی تہاڑ جیل سے آئندہ چند دنوں میں تقریباً تین ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
14:42 March 23
تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 30 معاملے
ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کی مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے
14:39 March 23
تلنگانہ میں بھی 31 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
تلنگانہ میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست میں 31 مارچ تک لاک ڈاؤن کے اعلان کر دیا گیا ہے ، مکمل لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد دارالحکومت حیدرآباد کی سڑکیں، بازار اور بس اسٹینڈ ویران ہیں۔
14:35 March 23
کل جماعتی اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی ہو سکتی ہے
کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کی جا سکتی ہے، ذرائع کے مطابق آل پارٹی میٹنگ کے بعد اس پر فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔
13:51 March 23
سپریم کورٹ کے حکم پر قیدیوں کی رہائی کے قواعد
سپریم کورٹ نے جیلوں میں مسلسل بڑھ رہی آبادی کو لے کر سبھی ریاستی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے کر اس کا تعین کریں کہ کس قسم کے قصورواروں یا مجرموں کو پیرول یا عبوری ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ ' ہم ہر ایک ریاستی حکومتوں کو حکم دیتے ہیں کہ ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے، جس میں قانون سیکریٹری اور اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے صدر اس بات کا تعین کریں کہ کس زمرے کے قصورواروں کو پیرول یا عبوری ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے'۔
13:30 March 23
پنجاب میں بھی پوری طرح کرفیو کا اعلان
پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹنگ امریندر سنگھ نے ریاست بھر میں پوری طرح سے کرفیو کا اعلان کر دیا ہے۔
13:29 March 23
چار علامات جن کے ظاہر ہونے پر آپ فوری ڈاکٹر سے رابطیہ کریں احتیاطی تدابیر کے طور پر خود کو الگ تھلگ کریں
13:09 March 23
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہوگی، اور جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے
اتر پردیش کے غازی آباد میں کورونا وائرس سے ایک اور تصدیق کیس سامنے آیا ہے، جس شخص میں یہ تشخیص ہوئی وہ حال ہی میں فرانس سے آیا ہے۔
12:48 March 23
پٹنہ: 12 غیر ملکی شہریوں کو تحویل میں لیا گیا
پٹنہ کے دیگھا علاقے میں پولیس کو 12 غیر ملکی شہریوں کے چھپنے کے بارے میں اطلاع ملی۔ جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سبھی 12 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا، موصول اطلاعات کے مطابق یہ سبھی غیر ملکی شہری ایک مذہبی مقام پر چھپے ہوئے تھے، اس کی اطلاع مقامی لوگوں ہوئی تو انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا اور اس پولیس کو اس بابت مطلع کیا، جس کے بعد پولیس نے ان سبھی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا ہے، اور معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر ملک سمیت ریاستوں میں احتیاطی اقدام اٹھائے جا رہے ہیں اور غیر ملکوں سے آنے جانے والوں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔
12:43 March 23
ہماچل پردیش میں لاک ڈاؤن کا اعلان
ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام رمیش نے کورونا وائرس کے پیش نظر ریاست میں بھر میں لاؤک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔
12:40 March 23
سنجئے راوت پارلیمنٹ کے اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے
کورونا وائرس کی وجہ سے شیو سینا کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت پارلیمنٹ کے اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے۔
12:23 March 23
چنڈی گڑھ میں کورونا متاثر کی تعداد سات ہوئی
چندی گڑھ سے کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، چندی گڑھ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد سات ہوگئی ہے۔
11:14 March 23
کرناٹک کے میسور میں ایک اور کورونا مصدقہ معاملہ
کرناٹک میں کورونا کورونا وائرس کا ایک اور مصدقہ کیس سامنے آئے ہیں، ریاست میسور ضلع میں ایک کورونا متاثر شکص کی تشخیص ہوئی، ریاست میں بھر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
11:09 March 23
کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ
ملک بھر سے اب تک کورونا وائرس کے 415 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں، گزشتہ روز 19 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔
11:02 March 23
مرکز نے ریاستوں کو لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کی ہدایت
مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو مکتوب لکھ کر لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت دی گئی ہے، ساتھ ہی ناخشگوار واقعہ کو انجام دینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
10:57 March 23
سعودی عرب سے آئی خاتون کورونا وائرس سے متاثر
اتر پردیش کے پیلی بھیت میں بھی ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، خاتون حال ہی میں سعودی عربیہ واپس آئی تھی، اتر پردیش کے پیلی بھیت میں کورونا وائرس کا یہ پہلا کیس ہے۔
10:55 March 23
کورونا وائرس سے مہاراشٹر ایک اور ہلاکت، اب تک تین ہلاک
مہاراشٹر کے وزیر صحت کے مطابق ریاست میں کورونا سے متاثر ایک اور مریض کی موت ہو گئی ہے، مہاراشٹر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
10:33 March 23
وزیر اعظ نریندر مودی کی عوام سے اپیل
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 'بہت سے لوگ ابھی بھی لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں، براہ کرم اپنے آپ کو بچائیں، اپنے کنبہ کو بچائیں، ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریں، میں ریاستی حکومتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ قواعد و ضوابط پر عمل کریں'۔
10:05 March 23
وہ خدمات جو لاک ڈاؤن کے بعد معطل ہوں گی
- دہلی سمیت ان ریاستوں میں یہ خدمات معطل ہوں گی
- دہلی سے ملنے والی تمام ریاستوں کی سرحدیں بند رہیں گی
- سبھی ریاستوں میں میٹرو سمیت ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوں گی
- پرائیویٹ بس، ٹیکسی، ای رکشا، انٹر اسٹیسٹ بسیں نہیں چلیں گی
- دہلی میں ڈی ٹی سی کی صرف 25 فیصد بسیں ہی چلیں گی
- سبھی تعمیراتی کام بند رہیں گے
- سبھی بازار دکانیں، انڈسٹریز بند رہیں گی، اور امتناعی احکامات کی دفعہ 144 نافذ رہے گی
- ضروری اشیاء والی دکانوں کے علاوہ دہلی کی تمام دکانیں، مارکیٹ، آفسز، گودام، ہفتہ وار بازار بند رہیں گے
- دہلی کی سبھی سرحدیں سیل ہوں گی علاوہ ازیں ضروری اشیا کے نقل و حمل کی اجازت ہوگی
- سبھی مذہبی مقامات بند ہوں گے خواہ وہ کسی بھی مذاہب کے ہوں
10:02 March 23
وہ خدمات جو لاک ڈاؤن کے دوران بحال رہیں گی۔
- راشن کی دکانیں کھلی ہوں گی
- ہسپتال اور میڈیکل اسٹور
- کھانے پینے کی اشیا، گروسری، دودھ، بیکری، سبزی، گوشت، مچھلی کی دکانیں کھلی ہوں گی
- بجلی کے دفاتر میں کام جاری رہے گا
- پانی کی سہولت جاری رہے گی
- دودھ فیکٹری کھلی ہوگی
- ریسٹرینٹ کی ہوم ڈلیوری ہوگی
- پیٹرول پمپ اور ایل پی جی مراکز کھلے رہیں گے
- بینکوں کے کیشیئر ٹیلر آپریشن جاری رہے گا
- خورد و نوش دوائی سمیت سبھی اشیائے ضروری کا ای کامرس ہوگا
- ایسے دفاتر جن کے کام کا دائرہ کار لاء اینڈ آرد ہو اور مجسٹریٹ ڈیوٹی ہو
- پولیس خدمات
- فائر بریگیڈ
- جیل
- دہلی اسمبلی کھلی رہے گی
- میڈیا دفاتر بھی کھلے رہیں گے
09:35 March 23
ممبئی کا شاہین باغ اور لکھنؤ کا گھنٹہ گھر کا احتجاج وقتی طور موقوف
کورونا وائرس کے پیش نظر ممبئی کے شاہین باغ کا احتجاج وقتی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ممبئی شاہین باغ کے احتجاج کو علامتی طور پر رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، واضح رہے کہ ممبئی کا شاہین باغ میں گزشتہ دو ماہ سے شہریت ترمیمی قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ وہیں لکھنو کے گھنٹہ گھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ دہلی میں کے شاہین باغ میں محض تین سے چار خواتین کو ٹھہرایا گیا ہے دہلی کا شاہین باغ مطاہرہ جاری ہے، اور علامت کے طور پر سبھی احتجاجی مظاہرین نے تخت پر پلے کارڈ اور اپنے جوتے چپل رکھ کر اپنے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
09:33 March 23
بہار میں بھی 31 مارچ تک لاک ڈاؤن
ریاست بہار میں بھی کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے، آج سے آئندہ 31 مارچ تک ریاست میں بھر میں لاک ڈاؤن رہے گا، بہار میں کورونا وائرس کے اب تک دو معاملوں کو تصدیق ہوئی ہے۔
09:28 March 23
آج سے دہلی میں لاک ڈاؤن، 31 مارچ تک جاریی رہے گا
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن کی ضرورت کو بتاتے ہوئے کہا کہ 'آج سے دہلی میں الک ڈاؤن شروع دہلی کے باشندوں نے اپنی ذاتی پریشانی اٹھا کر فضائی آلودگی کو شکست دینے کے لیے اوڈ ایون کر دکھایا، آپ نے ڈینگیو کے خلاف بڑی مہم چلائی، مجھے یقین ہے کہ کووڈ 19 سے اپنے ہر فرد خانہ کو بچانے کے لیے لاک ڈاؤن میں بھی اپنا تعاون دے کر اس جنگ کو جیتیں گے'۔
07:30 March 23
بھارت میں اب تک 396 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، اور اس سے سات افراد کی ہالکت بھی ہو چکی ہے، کورونا وائرس کے مد نظر بھارت کے 75 اضلاع کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔
اتوار کو گجرات، بہار اور مہاراشٹر میں ایک ایک افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، گزشتہ 24 گنٹوں میں ملک میں 81 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے کئی فیصلے لیے سبھی ریاستوں کے چیف سیکریٹریز سے کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ملک کے ان 75 اضلاع میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے کئی فیصلے لیے سبھی ریاستوں کے چیف سیکریٹریز سے کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ملک کے ان 75 اضلاع میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 31 مارچ تک ملک کی سبھی مسافر ٹرینوں کو رد کر دیا گیا، اس سلسلے میں ریلوے بورڈ نے نوٹیفیکیشن بھیئ جا ری کر دیا ہے، اس دوران صرف گوڈس ٹرینوں کی آمدورفت جاری رہے گی، ممبئی کی لوکل ٹرین خدمات سمیت ملک بھر کی میٹرو خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ اندرون ریاست بس خدمات بھی معطل رہیں گی۔
وہیں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہی کو 23 مارچ سے 31 مارچ کے درمیان لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اتر پردیش کی یوگی حکومت نوئیڈا غازی آباد لکھنؤ سمیت ریاست کے 15 اضلاع میں کسی بھی طرح کی کوئی نقل و حمل پر روک لگا دی ہے۔
اتر پردیش میں یہ امتناعی احکامات آئندہ 25 مارچ تک رہے گا، وہیں بہار میں بھی 31 مارچ تک لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں 31 مارچ تک امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کہاں اور کتنے؟
- مہاراشٹر: 89
- کیرالہ: 52
- دہلی: 29
- اترپردیش: 27
- کرناٹک: 26
- راجستھان: 24
- تلنگانہ: 22
- ہریانہ: 21
- پنجاب: 21
- گجرات: 18
- لداخ: 13
- لداخ: 13
- تمل ناڈو: 7
- آندھرا پردیش: 5
- جموں وکشمیر: 4
- مغربی بنگال: 4
- مدھیہ پردیش: 4
- اترا کھنڈ: 3
- بہار: 2
- ہماچل پردیش: 2
- اڈیشہ: 2
- پڈچری: 1
- چھتیس گڑھ: 1