ملک میں کورونا وائرس کے 3,90,459 فعال کیسز ہیں۔ کورونا وائرس سے نجات پانے والوں میں 22,664 افراد کے شامل ہونے سے اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7,00,086 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت نے آج بتایا کہ کورونا متاثرین اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کا فرق بڑھ کر 3,09,627 ہو گئی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ تیز کرنے سے وائرس کے نئے کیسز میں تیزی آ رہی ہے جس سے متاثرین کی تعداد وقت رہتے علاج ممکن ہے۔ وقت پرعلاج ملنے سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ بھی رکتا ہے اور متاثرہ مریض کے صحتیاب ہونے کا امکان بھی بڑھتا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پورے ملک کے 1,268 لیب میں 2,56,039 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اب تک کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے 1,40,47,908 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔